ڈی ایس ڈی میں تربیتی پروگرام سے اساتذہ کو فائدہ ہوا،احسان بھٹہ

ڈی ایس ڈی میں تربیتی پروگرام سے اساتذہ کو فائدہ ہوا،احسان بھٹہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈی ایس ڈی میں جاری مسلسل تربیتی پروگر ام سے اساتذ ہ کی استعدادکا ر بہتر ہو ئی ہے جس سے طا لبعلمو ں کے سیکھنے کے عمل میں کا فی بہتری آ چکی ہے۔ اسا تذ ہ کیلئے جاری مسلسل تربیتی نظا م مر بو ط اور منظم انداز سے اسا تذ ہ کی قابلیت بڑ ھا نے میں مدد کر رہا ہے اور بچپن کی ابتدائی تعلیم پر ایک ہزار دو سو پچیس کمرہ جماعت فنکشنل کر چکا ہے اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونیسف کے تعاون سے ایک ہزار ایک سو چھیالیس کمرہ جماعت مرحلہ وار تیار کئے جا رہے ہیں کیونکہ سکولوں کی انرولمنٹ بڑھانے میں ECE کا کردار اہم ہے ۔یہ بات پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے ایڈیشنل سیکرٹری سکول ا یجوکیشن بلوچستان ،مزمل حسین کی سربراہی میںآئے سات رکنی وفد کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر کہی ۔ وفد کے دورے کا مقصد ڈی ایس ڈی کی جانب سے کرائی جانے والی ان سروس اور پری سروس اسا تذہ اور ایجوکیشن مینیجرزکی ٹر یننگز کے طریقہ کار کا مشاہدہ کرنا تھا اس موقع پر وفد کو ڈی ایس ڈی کے سٹرکچر ،فنکشنز بارے آگاہ کیاگیا

اور بتا یا گیاکہ ڈ ی ایس ڈ ی پچھلے 3 سا لو ں میں ایجوکیشن منیجرزسمیت 6 لا کھ اساتذ ہ کو ٹریننگ دے چکاہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن بلوچستان نے ڈی ایس ڈی کی کار کردگی کو سراہا اوربلوچستان کے اساتذہ اور ایجوکیشن مینیجرز کی ڈی ایس ڈی میں ٹریننگ کے انعقادکے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا جس کو خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام ڈائر یکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد یہ ٹریننگز کروا دی جائیں گی ۔۔ وفد نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے مسلسل تربیتی پروگرام ) (Continuous Professional Development میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور Early Childhood Education Resource Center اور ڈے کئیر کا بھی دورہ کیا۔ پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے پرائمری طلباء کی لکھنے پڑھنے ، سادہ حساب ،عام معلومات اور انگریزی بول چال کی صلاحیت کو بہتر بنا نے کے لئے کوالٹی ڈرائیو پر اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے بھی وفد کوآگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4