امامیہ سٹوڈنٹس ملک بھر میں تجدید عہد ورکشاپس منعقد کرے گی،تہور حیدری

امامیہ سٹوڈنٹس ملک بھر میں تجدید عہد ورکشاپس منعقد کرے گی،تہور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے اہم شعبہ جات کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مرکزی صدر تہور حیدری نے کی آئی ایس او پاکستان کے ادارہ المہدی تربیت اسلامی، ادارہ پیام عمل توسیع تنظیم ، شعبہ تعلیم، شعبہ اسکاؤٹنگ اور جامعہ بعثت کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا کہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی مولانا انجیئر عمران حیدر کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں جامعہ بعثت اور دیگر مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ پروفیشنل تعلیمی اداروں اور سابقین آئی ایس او کی مشترکہ ٹیمیں تربیتی، فکری، تعلیمی شعور کے اضافے کے لئے مختلف لیکچرزملٹی میڈیا پر دیں گے




جبکہ ادارہ تربیت کے نمائندہ مولانا سبطین علوی کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل کی تربیت کیلئے ادارہ تربیت اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا کیلدی کرادر ادا کر سکیں شعبہ اسکاؤٹنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے سابقہ امامیہ چیف اسکاؤٹ عباس مرتضی ٰ کاکہنا تھا کہ نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کے لئے اسکاؤٹنگ بھی کروائی جائے گی۔اس موقع پر ادارہ پیام عمل توسیع تنظیم کے مسؤل زوہیر قمبری کاکہناتھا کہ تجدید عہد ورکشاپس مک بھر میں منعقد ی کی جائے گی جبہ اسکا آغا سندھ کی دھرتی سے کیا جائے گا جو بعد ازاں بلوچستان سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہوگا اس الہی ٰ کارواں کا دورانیہ 45 روز ہوگا 10جون تا 25جولائی تک رہے گا۔