آزادی صحافت سب سے بڑی جنگ‘‘ شائع ہو گئی ہے
لاہور(پ ر) پاکستان کے ممتاز صحافی احفاظ الرحمان کی تازہ تحقیقی کتاب ’’1977-78ء آزادی صحافت احفاظ الرحمان کی تازہ تحقیقی کتاب ’’1977-78ء آزادی صحافت سب سے بڑی جنگ‘‘ رکتاب پبلی کیشنز کراچی کی طرف سے شائع ہو گئی ہے۔ یہ تقریباً چھ سو صفحات پر مشتمل ہے ۔اس میں جنرل ضیاء الحق کے دور اقتدار کے پہلے ڈیڑھ سالہ دور کی صحافتی تنظیموں پی ایف یو جے اور ایپنک کی جدوجہد کی تفصیلات شامل ہیں۔ کتاب کے مصنف احفاظ الرحمن اس وقت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری اور پی یو جے اور ایپنک کی مشترکہ مجلس عمل کے سیکرٹری اور پی ایف یو جے اور ایپنک کی مشترکہ مجلس عمل کے سیکریٹری جنرل تھے۔ وہ تحریک کے دوران گرفتار اور پنجاب بدر بھی ہوئے۔ زیر نظر کتاب میں ضمیر نیازی کی کتاب ’’صحافت پابند سلاسل‘‘ کے بعض غلط اندراجات سے اختلاف بھی کیا گیا ہے۔