لیسکو کی طرفسے 2روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بوجھ ہے،ناصر رمضان گجر

لیسکو کی طرفسے 2روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بوجھ ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لیسکو کی طرف سے 2روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بوجھ ہے انہوں نے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو کی طرف سے اپنا خسارہ پورا کرنے کیلئے 200یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کی بجلی مہنگی کردی اور 4روپے فی یونٹ ملنے والے سبسڈی بھی ختم کردی ۔انہوں نے کہا کہ لیسکو خسارہ پورا کرنے کیلئے بجلی چوری اور لائن لاسز کی روک تھا م کرے تو اسے بجلی مہنگی کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4