پاکستان کاعالمی امن کیلئے ہزاروں نوجوانوں کی قربانیاں،کھربوں کی معیشت کا نقصان ہوا ہے، عابد قریشی

پاکستان کاعالمی امن کیلئے ہزاروں نوجوانوں کی قربانیاں،کھربوں کی معیشت کا ...

لاہور(رپ ) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے پاکستان کاعالمی امن کے لئے ہزاروں نوجوانوں کی قربانیاں،کھربوں کی معیشت کا نقصان ہوا ہے اور دنیا نے پاکستان کوقربانی کے انعام میں تباہی،دہشتگردی،معیشت کا نقصان دیا ہے ۔اقوم متحدہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء میں دہشتگردی کروانے پر بھارت پر پابندی عائد کرے۔

کیونکہ بھارت نے دہشتگردی کرکے پاکستان کے دو حصے کروائے،مقبوضہ کشمیر،جوناگڑھ،حیدرآباد میں ناجائز قبضہ کیا،بلوچستان،کراچی،کے پی کے سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردوں اوردہشتگردی کوپرموٹ کر رہا ہے جوملک میں لثانیت،مذہب،سیاست،صوبائیت اورقومیت پرحملے کررہے ہیں۔افغانستان کے حالات خراب کرکے الزامات پاکستان پر لگوانا،سری لنکا میں تامل باغیوں کے ذریعے دہشتگردی کروانا،نیپال زلزلے کے دوران پاکستان کے امدادی کارکنوں پر غلط الزامات لگوانا اور نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کے امدادی کیمپ کا دوران کرکے پاکستان کے امدادی کارکنوں کی تعریف کی اورنیپال میں پیداہونیوالے بچوں کے نام بھی پاکستان کے نام سے رکھے جو خطے میں پاکستان کے امن پسندہونے کی شناخت ہے۔اس کے علاوہ بھارت نے چین،بنگلادیش،مالدیپ،بھوٹان،چین اورپاکستان نے پانی،اور سرحدی تنازعات بھی پیدا کئے ہوئے ہیں۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے بھارت دنیا کا دہشتگردترین ملک ہے اور وہ نہ تو خودچین سے رہتا ہے اور نہ ہی اپنے ہمسائے ملکوں کوترقی،خوشحالی،امن سے دیکھنا چاہتا ہے دنیاکوبھارت پر پابندی لگانی ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4