اوپن یونیورسٹی کا پرچہ وقت پر شروع نہ ہونے پر طلبہ کا مظاہرہ

اوپن یونیورسٹی کا پرچہ وقت پر شروع نہ ہونے پر طلبہ کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری امتحانات سمسٹر خزاں 2014ء میں طلبہ کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جب گزشتہ روز 2بجے وہ اپنے امتحانی سنٹر نمبر147گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول دھرم پورہ میں میٹرک کا پرچہ دینے پہنچے تو وہاں نہ امتحانی عملہ تھا اور نہ ہی کوئی پرچے لینے کے لئے موجود تھا۔ اس موقعہ پر طلبہ نے کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر کے خلاف زبردست احتجاج اور نعرہ بازی کی اور اسے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے مطالبہ کیا کہ وہ بروقت امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں، واضح ہو کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ذاتی دلچسپی سے طلبہ کا پرچہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اس سے قبل بھی کنٹرولر نے جب بی اے کا رزلٹ جاری کیا تھا تو اس میں ہزاروں طلبہ کو فیل کر دیا گیا تھا۔بعدازاں طلبہ کے مظاہرہ کرنے پر رزلٹ درست کیا گیا ۔