پرویز مشرف سے شجاعت، پرویز اعلیٰ اور پیر پگاڑا کی ملاقات خوش آئند ہے، چودھری الیاس
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس نے مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قائد سید پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر چوہدری شجاعت حسین ,پرویز الٰہی اور پیر پگاڑا کی ملاقات ملکی بدلتی ہوئی صورتحال کی طرف واضح اشارہ ہے۔ پیپلز پارٹی .ایم کیو ایم اور حکومتی پارٹی ن لیگ کے علاوہ تما م چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیاں سید پرویز مشرف کی قیادت میں متحد ہوکر ملک دشمن سیاسی پارٹیوں کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے جا رہی ہے کیونکہ الطاف حسین اور آصف زرداری کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرناملک اور قوم کیخلاف انڈین را کے اجنڈے کی تکمیل کرنا ہے۔چودھری الیاس نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی کو دہشت گردی ٹارگٹ کلروں بھتہ خوروں سے پاک کرنے کے لئے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے آصف زرداری ٹولہ اور الطاف حسین کے ٹولے کو عبرت کا نشان بناکر کراچی میں امن قائم کریں آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد سید پرویز مشرف کی قیادت میں تمام مسلم لیگی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے حق میں اور دہشت گردوں کیخلاف آل پاکستان مسلم لیگ جلسے اور ریلیاں نکالے گی ۔