وی سی لاہور ویمن یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی پرطالبات کا ملازمت میں توسیع کامطالبہ

وی سی لاہور ویمن یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی پرطالبات کا ملازمت میں توسیع ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کے ایگ گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کی موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور کو ان کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی کی بنیاد پر وائس چانسلر کے عہدے پر توسیع دی جائے ۔ طالبات نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ وائس چانسلر نے چار سالوں میں یونیورسٹی میں کئی نئے مضامین متعارف کروائے ہیں اور ریسرچ کے میدان میں پی ایچ ڈیز تیار کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کی ہے جبکہ سپیشل بچوں کیلئے یونیورسٹی کے اندر سکول کھولنا اور انہیں فری ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا اور سٹوڈنٹس کیلئے فنڈز ریزنگ سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام ایسے کارنامے ہیں جو کسی بھی ادارہ کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

طالبات نے مزید کہا کہ برٹس کونسل کی طرف سے ایل سی ڈبلیو یو کو ایک ماڈل یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور اب وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان طالبات نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ترقی کے عمل میں تسلسل کیلئے ڈاکٹر صبیحہ منصور کو بطور وائس چانسلر ایکسٹینشن دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4