سپیکر پنجاب اسمبلی کی صحافی روبینہ شاہین کی وفات پرتعزیت
لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے رپورٹر روبینہ شاہین کی وفات پرگہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحومہ کے شوہر سینئر صحافی زوار حسین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی صحافت کے میدان میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت او ر بلندی درجات کی دعا کی۔ بعدازاں سپیکر نے ذوالفقار علی ا سسٹنٹ سکیورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی کی وفات پرگہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ ذوالفقار علی گزشتہ چھ ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں ذوالفقار علی کی ستائیس سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی سٹاف نے بھی مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر واستقامت کی دعا کی۔