ایم این اے مظفر علی کے ہمراہ شفیع مغل ودیگر کا دورہ جیندرا گاؤں

ایم این اے مظفر علی کے ہمراہ شفیع مغل ودیگر کا دورہ جیندرا گاؤں

لاہور(پ ر) نامور نوجوان سماجی کارکن شفیع مغل نے جیندرا گاؤں کے قبرستان کی چار دیواری اور سجپال میں ماحولیات کے خاتمے کے لئے سابقہ امیدوار ایم این اے 125مظفر علی سمیت علاقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ دورہ کیا گاؤں کے لوگوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیع مغل نے اپنے والد عمران مغل کے ساتھ پوش علاقوں کے قریبی دیہاتی علاقوں کے مسائل حل کرانے کا بیڑہ اٹھا لیا۔ گزشتہ روز انہوں نے سابقہ امیدوار ایم این اے 125مظفر علی، سابقہ امیدوار پی ٹی آئی کونسلر وارڈ10حاجی الیاس بھٹی چیئرمین اشرف بھٹی، حاجی طفیل ٹیپو، محمو د بھٹی نمبردار، حاجی اللہ رکھا، حاجی مشتاق، حاجی صفدر، حاجی شفیع، حاجی جہانگیر اور حاجی میاں شہباز سمیت علاقے کے معتبر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے جنیدرا گاؤں کے 3ایکڑ کے قبرستان کا دورہ کیا جہاں کھیتوں کے پانی اور جانوروں کے آنے سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی تھی جس پر انہو ں نے کہا کہ مذکورہ گاؤں ڈیفنس میں محل نما کوٹھیوں کے درمیان کا علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ پراکسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں میں انسانی ہمدردی اور جذبہ انسانیت کے طور پر اپنے خرچے سے آئندہ ماہ تک قبرستان کی چار دیواری کرا دوں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4