عمران ظہور غازی کی اہلیہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ حافظ ادریس نے پڑھائی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جماعت اسلامی پاکستان منصورہ کے ناظم استقبالیہ عمران ظہور غازی کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ اپنے خاوند کے ساتھ 15دن پہلے موٹر سائیکل پر برقع پھنس جانے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئیں تھیں ان کے دماغ میں شدید چوٹیں آئیں تھیں 15دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اللہ کو پیاری ہو گئیں ان کی نماز جنازہ منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے پڑھائی اور مرحومہ کو اتفاق ٹاون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔