جمشیدہ بیگم ٹرسٹ و ٹاؤن شپ ویلفیئرسوسائٹی اور ہمدرد وقف دواخانہ کے زیر اہتمام یو سی 131 میں فری میڈیکل کیمپ

جمشیدہ بیگم ٹرسٹ و ٹاؤن شپ ویلفیئرسوسائٹی اور ہمدرد وقف دواخانہ کے زیر ...

لاہور(پ ر)جمشیدہ بیگم ویلفئیر ٹرسٹ و ٹاؤن شپ ویلفئیر سوسائٹی و ہمدرد دواخانہ و قف پاکستان کے تعاون سے یو سی ایک سو تیتس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،فری میدیکل کیمپ میں ہمدرد دوا خانہ کے ماہر حکیم صاحب نے ہزاروں کی تعداد میں اہلیان ٹاؤن شپ کا مفت طبی معائنہ کیا اور ہمدرد دواخانہ کی طرف سے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار برائے چئیر مین یو سی ایک سو تیتس فیصل مجیب شامی نے مسلم لیگی رہنما مہر عبدالرؤف کی خدمات کو سراہا فیصل مجیب شامی کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے گا ۔

اور یقیناًعوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشیں جاری و ساری رکھیں گے تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما مہر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ وہ شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور عرصہ دراز سے فری میڈیکل کیمپ لگا کر اہلیان یو سی ایک سو تیتس کی خد مت کر رہے ہیں تاہم اس موقع پر لیگی رہنما عثمان بٹ ، رانا عظیم و دیگر بھی موجود تھے ،

مزید : میٹروپولیٹن 4