چیئرمین اور ایم ڈی پی ای ایف ی کی کوششوں سے 16لاکھ بچوں میں مفت کتابوں کی ترسیل

چیئرمین اور ایم ڈی پی ای ایف ی کی کوششوں سے 16لاکھ بچوں میں مفت کتابوں کی ترسیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت مزمل صدیقی نے کی۔ اجلاس میں PEFکے چیئرمین پی ایس اے راجہ قمر السلام اور ایم ڈی محترمہ انیلا سلمان کی ان کوششو ں کو سراہا گیا جو انہوں نے سولہ لاکھ بچوں کو مفت کتب کی فراہمی کے لئے کی۔ پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے بی ای ایف کے چیئرمین اور ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں اس امر کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ جن سکولوں کو کتابیں مقرر ہ تعداد سے کم ملی ہیں انہیں وہ بکس دوبارہ مہیا کی جائیں اجلاس میں PSAکے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد کے علاوہ اجمل اشفاق، امتیاز شاہین، صادق صدیقی، رضوان یوسف، محمد ندیم، ملک اشفاق، میاں اسحاق، غلام شبیر، غلام جیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔