کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت آج ہوگی

کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت آج ہوگی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت آج 21مئی کو ہوگی ۔واضح رہے کہ پچھلی سماعت پر پولیس نے مذکورہ مقدمہ کے106ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کردیاتھا جس کے بعدعدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لئے طلب کررکھا ہے ۔عدالت نے پچھلی سماعت پر چالان آنے پر تمام ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم کے لئے طلب کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4