ایف اے کے امتحان میں نہ بیٹھ سکنے والا طالب علم عدالت پہنچ گیا

ایف اے کے امتحان میں نہ بیٹھ سکنے والا طالب علم عدالت پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار)نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ پر باپ کا نام تبدیل کرنے پر ایف اے کے امتحان میں نہ بیٹھ سکنے والا طالب علم عدالت پہنچ گیا ۔سول جج عدنان بختیار نے نادرہ کے چیئرمین اور جنرل منیجر سرور روڈ کو 22مئی کو جواب طلب کرلیاہے۔عدالت میں چونگی امرسدھو کے رہائشی طالب علم نبیل احمد نے یہ درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیااس نے نادرہ کو اپنا شناخت کارڈ بننے کے لئے دیا جب شناختی کارڈ اسے ملا تو والد کے خانے میں اس کے والد کا نام محمد احمد کی بجائے سلیم احمد لکھ دیا اس نے نادرہ آفیس میں رابط کیا تو کہا گیا کہ عدالت سے تصدیق کراکراؤ پھر نام ٹھیک ہو گا عدالت میں درخواست گزار نے اپنے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نبیل کی ولدیت تبدیل کرنے کی وجہ سے نبیل ایف اے کے امتحان میں نہیں بیٹھ سکا۔ نادرہ کے غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کی ولدیت درست کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے دعوے پر چیئرمین نادرہ اور جنرل منیجرسرور روڈ کو 22مئی کو جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4