کریسنٹ ہائر سیکنڈری سکول شادمان میں داخلہ فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کریسنٹ ہائر سیکنڈری سکول شادمان ،پلے گروپ ،نرسری اور پریپ میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22مئی ہے دو جون سے 10جون تک انٹرویو اور ٹیسٹ ہوں گے 18جون کو کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرستیں چسپاں کی جائیں گی، کریسنٹ سکول میں پہلی دفعہ پلے گروپ ،نرسری اور پریپ کے داخلے ہو رہے ہیں اس سے پہلیصرف کلاس ون میں داخلے ہوتے تھے اور پہلی دفعہ کریسنٹ سکول کی وھیب سایٹ بنائی گئی ہے اور پلے گروپ ،نرسری،پریپ کے بچوں کے لیے جدید ترین کلاس روم اور کمپیوٹرلیب تیار کی جا رہی ہیں ،نئے داخل ہونے والے بچوں کی کلاسز گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد شروع ہوں گے۔