واسا کا ایک ارب روپے کی ریکوری کیلئے نادہندگان کیخلاف آپر یشن تیز کرنیکا فیصلہ

واسا کا ایک ارب روپے کی ریکوری کیلئے نادہندگان کیخلاف آپر یشن تیز کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)واسا نے ایک ارب روپے کی ریکوری کرنے کے لیے نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں واسا کے ڈائریکٹر ایڈمن رانا ٹکا خان نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے واسا نے 3ارب 60 کڑور روپے آمدن کا ہدف مقرر کیا جس میں سے رواں مالی سال کے 10ماہ کے دوران 2ارب 60کروڑ کی ریکوری کرنے میں کامیاب ہو سکا ۔ایک ارب روپے ریونیو جمع کرنا باقی ہے جن میں سے 83کڑوڑ روپے کی ریکوری نادہندگان ہڑپ کر چکے ہیں جن میں 62کروڑ روپے سرکاری محکوموں کے ذمے ہیں جبکہ باقی چھوٹے نادہندہ صارف ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ واسا کے ایم ڈی نصیر چودھری نے ڈائریکٹر ایڈمن کو ریکوری آپریشن تیز کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس پر فوری عمل کرتے ہوئیڈائریکٹر ایڈمن نے نئی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کے لیے آپریشن آج سے شروع کریں گیں۔