جناح اسلامیہ کالج کے پوزیشن ہولڈر طلبا حمزہ شہباز کی دعوت پر مری روانہ

جناح اسلامیہ کالج کے پوزیشن ہولڈر طلبا حمزہ شہباز کی دعوت پر مری روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)جناح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاؤن شپ لاھور کے ایم بی اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات تین روزہ دورے پر مری روانہ ہو ئے۔انہیں یہ دعوت رکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے تقریبِ تقسیمِ میڈل کے دوران دی تھی۔تمام طلباء آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ مری روانہ ہو گئے۔جہاں انہیں سرکاری مہمان کا درجہ حاصل ہو گا۔ایک پروٹوکول افسر طلباء کے ہمراہ ہو گا۔طلباء و طالبات کو مری کے علاوہ صحت افزاء مقا مات ایوبیہ،خانس پور،اورنتھیا گلی کی سیر بھی کروائی جائے گی۔