محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے گزشتہ روز ڈاکٹرصادق حسین ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ،ڈاکٹرغلام نبی ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرملتان کو ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسربھکرکی خالی آسامی پر، ڈاکٹرمحمدزبیر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسربھکرکوایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال میانوالی،مسٹررشیدنواز ویٹرنری اسسٹنٹ تقرری کے منتظر کو سول ویٹرنری ڈسپنسری عظمان ضلع راجن پور، رائے شوکت علی ویٹرنری اسسٹنٹ تقرری کے منتظر کو سول ویٹرنری سنٹر378گ ب ضلع فیصل آباد، صفدرمحمودہاشمی سینئرکلرک تقرری کے منتظر کو ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسربہاولنگر، ندیم اقبال کیٹل اٹنڈنٹ تقرری کے منتظر کو سول ویٹرنری ڈسپنسری ہنڈل ضلع قصور، ڈاکٹرمحمدشفیق رحمان تقرری کے منتظر کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر(پولٹری)ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹرحبیب الرحمٰن ویٹرنری آفیسرتقرری کے منتظر کوڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر (پولٹری)، ڈاکٹررشیداحمدایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر کوڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کااضافی چارج، جبکہ ڈاکٹرراشد منیرخواجہ ،ڈاکٹرامبررؤف ، ڈاکٹرکرن عاقل ، ڈاکٹررضوان قیوم اورڈاکٹرثروت ناز کی بطور ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -