کعبۃ اللّٰہ کے غسل کی تقریب اب صرف محرم الحرام میں ہوگی

کعبۃ اللّٰہ کے غسل کی تقریب اب صرف محرم الحرام میں ہوگی

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) کعبۃ اللہ کے غسل کی تقریب اب سال میں ایک بار ہوا کرے گی جو کہ اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام میں ہوگی۔ اعلان حرمین شریفین کی پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پریذیڈنسی کو شاہی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔ کعبۃ اللہ کے چابی ہولڈر شیخ صالح الشیبی نے کہا کہ ایسا زائرین حرم کی سیفٹی و سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خانہ کعبہ کو 45 لیٹر زمزم پانی اور عرق گلاب سے جو خصوصی طور پر طائف سے آتا ہے سے غسل دیا جاتا ہے جبکہ غلاف کعبہ 9 ذوالحج کو جب تمام زائرین میدان عرفات میں ہوتے ہیں تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر