ایف آئی اے کی مبینہ پشت پناہی سے 37بڑے گروہ شہریوں کولوٹ رہے ہیں

ایف آئی اے کی مبینہ پشت پناہی سے 37بڑے گروہ شہریوں کولوٹ رہے ہیں

لاہور(وقائع نگارخصوصی) ایف آئی اے کی مبینہ پشت پناہی سے ملک میں 37بڑے گروہ عام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور سادہ لوح افرادکو جعلی ایس ایم ایس بھجوا کر ان سے روزانہ ہزاروں روپے لوٹتے ہیں ان کے باقاعدہ نمبر پی ٹی اے میں رجسٹرڈ ہیں یہ گروہ باقاعدہ طور پر اسلام آباد میں ایف آئی اے کی ناک کے نیچے یہ دھندا کر رہے ہیں ایف آئی اے انہیں نہیں پکڑ رہی ۔یہ گروہ لوگوں کو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انعام کا لالچ دے کر ان کو لوٹتے ہیں اور انہیں جو نمبرز دیئے جاتے ہیں ان کے براہ راست پی ٹی اے سے بھی روابط ہیں۔

مزید : صفحہ آخر