پنجاب ٹریفک پولیس کوٹریفک وارڈنز سے علیحدہ کر دیا گیا ، آئی جی بھی الگ ہو گا

پنجاب ٹریفک پولیس کوٹریفک وارڈنز سے علیحدہ کر دیا گیا ، آئی جی بھی الگ ہو گا

لاہور(زاہد علی خان) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ٹریفک کے نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ٹریفک پولیس کو ٹریفک وارڈنز سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا آئی جی علیحدہ ہو گا جبکہ ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی کو بھی براہ راست آئی جی پنجاب کے ماتحت کر دیا گیا ہے پنجاب میں ڈی آئی جی کی پوسٹ ختم کر دی گئی ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز کا صرف سی ٹی او انچارج ہو گا ، ٹریفک وارڈنز براہ راست آئی جی پولیس پنجاب کو جواب دہ ہوں گے تاہم ان کو ڈی پی او اور آر پی او کے ماتحت کر دیا گیا ہے وہی ان کی سزا و جزا کے مالک ہوں گے ۔پنجاب میں ہر قسم کی خرابی کی ذمہ داری ڈی پی او اور آر پی او کے ذمہ ہو گی وہی ان کی ترقیوں ،تقرریوں اور تبادلوں کے انچارج بھی ہونگے۔ڈی پی او آر پی اوز کے ذمے ہر قسم کی اچھائی اور برائی ڈال دی گئی ہے صر ف پانچ اضلاع میں ٹریفک وارڈنز کو رکھا گیا ہے اور یہ نظام علیحدہ کر دیا گیا ہے ۔سی ٹی او کی براہ راست ٹریفک وارڈنز کے ذمہ دارہوں گے اور آئی جی پولیس پنجاب کو جواب دہ ہوں گے ان کے بجٹ اور دیگر معاملات کی ذمہ داری بھی آئی جی پنجاب پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر