والدین موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس ماہانہ ادا کر سکتے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ

والدین موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس ماہانہ ادا کر سکتے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ ...

لاہور(پ ر )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی ،سیکرٹری جنرل امجد علی ، پنجاب تنظیم کے صدر چودھری واحد احمد ، تنظیم کے رہنما اور سینئر نائب صدور میاں محمود احمدسابق ایم پی اے ، رانا ندیم صابرایڈووکیٹ، محمد ایوب ، کاشف ادیب ، عبدالکریم ، علی رضااور دیگر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اخبارات میں اس نوعیت کی خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تین ماہ کی تعطیلات کی یکمشت فیسیں والدین سے وصول کر کے ان پر ظلم ڈھا رہے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے ، والدین موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس ماہانہ ادا کر سکتے ہیں ، کوئی پرائیویٹ سکول تین ماہ کی فیس یکمشت وصول کرنے کا مطالبہ کرے تو ہمیں اطلاع کریں،ہم انہیں ایسا کرنے سے روک دینگے۔

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ

مزید : صفحہ آخر