پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے تعمیری سوچ کی ضرورت ہے ،مخدوم احمد محمود

پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے تعمیری سوچ کی ضرورت ہے ،مخدوم احمد محمود

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں پاکستان کو منسوب کیا جانا کسی بھی زی شعور پاکستانی کا سر جھکانے کے لیے شرمناک ہے ملکی بدنامی کا باعث بننے والے اسکینڈل کی فوری تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات انہو ں نے لندن سے ٹیلیفون پر اپنے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالقادر شاہین اور میڈیاکوارڈینٹر محمد سلیم مغل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے کے لیے نئی اور تعمیری سوچ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنیو الی ان قوتوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ملک ایک بار پھر معاشی اور اقتصادی پسماندگی کی دلدل میں پھنستا چلا جائے گا جس سے ایک بار پھر ملک بے روز گاری، لاقانونیت اور اقرباء پروری کی لعنت میں گرفتار ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا سیاسی و عسکری قیادت ایسے فیصلے کرے جن سے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر