ملک بھر میں نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے حج بکنگ شروع کر دی

ملک بھر میں نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے حج بکنگ شروع کر دی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے حج بکنگ شروع کر دی ،سستے حج پیکج متعارف کرا کر کروڑوں روپے اکٹھے کرنے کی اطلاعات،وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی وزارت مذہبی امور کو ایکشن لینے کا مطالبہ ،سادہ لوح حاجی نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹوں اور سب ایجنٹوں کے ہاتھوں زندگی بھر کی جمع پونجی لٹا بیٹھتے ہیں اور پھر گورنمنٹ کو کوستے ہیں ابھی تک کسی کو باقاعدہ بکنگ کی اجازت نہیں دی گئی وزارت مذہبی امور کا موقف،نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ حج کی بکنگ نہیں کر سکتے وزارت کے انرولمنٹ کے حامل ٹریول ایجنٹ بھی بکنگ نہیں کر سکتے پاکستان میں صرف سعودی منظم کارڈ کے حامل حج آرگنائزر بکنگ کر سکیں گے رواں ہفتے انہیںRL لیٹر جاری ہوں گے اور پھر باقاعدہ بکنگ کی اجازت دی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر