’’ایگزیکٹ ‘‘کے لاہور آفس کو سیل کرنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار) جعلی ڈگری سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے لاہور آفس کو سیل کرنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کے لئے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست مقامی وکیل سعید ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری سکینڈل سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہاس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی یونیورسٹیوں سے میرٹ پر ڈگریاں لینے والے حقیقی طالبعلموں کواب بیرون ملک نوکریاں اور مزید تعلیم کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ئے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی ایگزیکٹ نامی کمپنی کے لاہور آفس کو سیل کرنے کا حکم دیا جائے اور آفس میں موجود ریکارڈ بھی ایف آئی اے کو قبضے میں لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔