انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے ،فرحت اللّٰہ بابر

انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے ،فرحت اللّٰہ بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے آج سینیٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ فوری اور سستے انصاف کے لئے پہلا قدم وہاں انصاف فراہم کرنا ہے جہاں نہیں کیا جاتا اور اس کے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے تاکہ زبردستی غائب کئے جانے والے افراد کی بازیابی کا انتظام ہو سکے کیونکہ ان غائب ہونے والے افراد کے لئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملوث کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، کراچی، خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں غائب کئے جانے والے افراد کے لئے انصاف کے حصول کا کوئی موقع موجود نہیں۔ جب تک ان لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا سستے اور فوری انصاف کا حصول ممکن نہیں بنایا جا سکتا۔ زبردستی غائب کئے جانے والے افراد کے کمیشن کے مطابق ایجنسیوں کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے متعدد لوگوں کو غائب کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -