چو دھری سرور کی ایر انی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات ‘ خطے کی صورتحال پر گفتگو

چو دھری سرور کی ایر انی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات ‘ خطے کی صورتحال پر گفتگو

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصا ف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور کی لاہور میں ایر انی قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات ‘پاک ایران تعلقات او ر خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ بدھ کے روز چوہدری محمدسرور اور ایر انی قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی کے در میان ایرانی قونصل خانے میں ہونیوالی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی اور ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن ‘دونوں ممالک کے تعلقات سمیت دیگر قومی اور بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے اس موقعہ گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور گیس کی کمی کے بحران کا سامنا ہے اس تمام صورتحال میں پاک ایران گیس پا ئپ لائن کا منصوبہ انتہا ئی اہم ہے کیونکہ اس منصوبے کو مکمل کر کے پاکستان میں بجلی او ر گیس کی لوڈشیڈ نگ کے بحران کو ختم کر نے میں مدد مل سکتی ہے اور ہم ایرانی قیادت کی پاکستان کی تر قی وخوشخالی اور امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا فنے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن ‘محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے اور تحر یک انصا ف ایران کے ساتھ بھی بہتر اور مضبوط تعلقات کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں ہمسایوں کے تعلقات جتنے مضبوط ہونگے اس سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا اور پاکستان تحریک انصا ف اپنے ملک ہی نہیں پورے خطے میں امن اور تر قی وخوشخالی کیلئے امن چاہتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دیں ہیں جبکہ ایر انی قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ پاکستان اور ایران کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ جیسے بحرانوں کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر