مجوزہ نجکاری کیخلاف واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کااحتجاج

مجوزہ نجکاری کیخلاف واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کااحتجاج

لاہور( جنرل رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام محکمہ بجلی واپڈا کے ہز اروں کارکنوں نے محکمہ بجلی کی منافع بخش کمپنیوں فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد کی حکومت پاکستان کا آئی ۔ ایم۔ ایف سے باہمی معاہد ہ کے تحت ان کی مجوزہ نجکاری کرنے اور آئندہ تین سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر نے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی جلوس جلسے اور جلوس سے منعقد کر کے یوم احتجاج منا یا ، پشاور ، مر دان ، سوات ، اسلام آباد ، گو جرانوالہ ، ملتان ، رحیم یا ر خاں ، سکھر ، حیدر آباد ، کو ئٹہ اور دیگر شہر وں میں احتجاجی ریلیاں اور دھر نے دیئے ، فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کو اٹر کے باہر بھی دھر نا جاری رکھا لاہور میں ہزاروں کارکنوں نے پر یس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی منعقد کی شرکا ء نے نجکاری ، سر مایہ داری ، جا گیر داری ، بجلی لو ڈشیڈنگ کے خلاف اور مزدور اتحاد ،پاکستان زند ہ باد کے بیز ز اٹھا رکھے تھے اس موقعہ پر بر زگ مزدور ارہنما خورشیدا حمد جنرل سیکرٹری نے کارکنوں کو ان کی مسلسل جد وجہد پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کے محب الوطن طبقا ت اور سیاسی جماعتوں کی توجہ دلائی کہ بجلی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور قومی صنعتی و زعی شعبہ کی ترقی کیلئے بجلی انجن کی حیثیت رکھتی ہے حکومت کے آئی ۔ ایم ۔ ایف کے حالیہ معاہدہ کے تحت حکومت آئندہ تین سالوں میں ملک کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنیوں کو سیٹھوں کے حوالے کرنے اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا معاہد ہ کیا ہے اس لیئے وہ حکومت کو مجبور کریں کہ وہ یکطرفہ کاروائی کرنے کی بجا ئے اسے سینٹ اور قومی اسمبلی میں زیر بحث لائے ا س موقعہ پر چوہدری مقصود ، ساجد کاظمی رانااکرم حاجی یونس ، شیخ شعیب محمد جاوید ، رانا عبد الشکور مظفر متین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : صفحہ آخر