لیسکو ملازمین کا نجکا ری کے خلاف دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاج

لیسکو ملازمین کا نجکا ری کے خلاف دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو ملازمین نے الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نج کاری کے خلاف گزشتہ روز بھی ہیڈ آفس سمیت تمام سرکل ، ڈویژنل اور سب ڈویژنل دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاج کیا ۔ ملازمین نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا جس میں ملازمین نے نج کاری کسی بھی صورت میں قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ کے باعث ڈیوس روڈ سمیت ارد گرد کی سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی ۔ ملازمین دفتر کے اوقات شروع ہونے سے قبل ہی ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر کے باہر جمع ہو گئے اور تالا بندی کر دی جس کے باعث ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر میں افسران داخل نہیں ہو سکے ۔ ملازمین کی جانب سے دوپہر ایک بجے تک احتجاج جاری رہا اس کے بعد دفاتر کی تالا بندی ختم کی گئی ۔ دفاتر کی تالا بندی کے باعث دفاتر میں کام مکمل ہی ٹھپ رہا ۔ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ دھوپ میں بیٹھے کئی کئی گھنٹے تک ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے اور مایوس ہی واپس لوٹ گئے ۔ دفاتر میں صارفین کی بجلی کی خرابی کے حوالے سے شکایات بھی درج نہیں کی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر