لاہورائیرپورٹ: 15کلوسونا، 3کروڑ 32لاکھ روپے دبئی سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لاہورائیرپورٹ: 15کلوسونا، 3کروڑ 32لاکھ روپے دبئی سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم ...

لاہور( ارشد محمود گھمن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور 15 کلو سونا 3کروڑ 32 لاکھ روپے کی کرنسی دبئی سمگلنگ کرنے والا ملزم کسٹم حکام نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم عبدالباسط 410 PA فلائیٹ سے دبئی جانے والا تھا کہ انٹرنیشنل لاؤنج میں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم کلکٹر مکرم جاہ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عبدالباسط لاہور سے دبئی فلائٹ 410 PA میں سوار ہونا تھا کہ انٹرنیشنل لاؤنج میں چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے اسے دبوچ لیا اور چیکنگ کرنے پر ملزم کے قبضہ سے 15 کلو سونا 3 کروڑ 32 لاکھ کی کرنسی برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمہ کسٹم حکام کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی مقرر کردی گئی ہے جو کہ کمیٹی انچارج اسسٹنٹ کلکٹر ثاقب الرحمان ہونگے ۔ کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی اس کی انکوائری کرے گی اگر محکمہ کسٹم کے عملے سے کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گی۔

15 کلو سونا

مزید : صفحہ آخر