گینڈے کا سینگ سونا،چاندی ہیرے اور جواہرات سے بھی مہنگا

گینڈے کا سینگ سونا،چاندی ہیرے اور جواہرات سے بھی مہنگا

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے سن رکھا ہوگا کہ سونا،چاندی، ہیرے اور جواہرات دنیا کی سب سی قیمتی چیزیں ہیں لیکن اب ایک ایسی چیز بھی آگئی ہے جو ان تمام اشیاء سے مہنگی ہے اور وہ ہے گینڈے کا سینگ۔آپ کو سن کر یقیناًحیرانگی ہو رہی ہوگی کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک جانور کا سینگ اس قدر مہنگا ہوگا۔امریکی ادارے آری گون یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم ریپل کا کہنا ہے کہ گینڈے کی سینگ اور گوشت کی دنیا بھر میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے جس کی وجہ سے اس کے سینگ کی قیمت سونے اور ہرے جواہرات سے زیادہ ہوگئی ہے۔اس کے سینگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ کینسر اور اس طرح کی خطرناک بیماریوں کے لئے بہت مفید ہے اور ایشیائی اقوام میں اس کی بہت ہی زیادہ مانگ ہے۔پروفیسر ولیم کا کہنا ہے کہ اس وقت گینڈے کے ایک سینگ کی قیمت 60ہزار ڈالر(60لاکھ روپے)ہے ۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ امریکی ریاست ایووا میں بھی دو افراد کو سیاہ گینڈے کا سینگ فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ۔اسی طرح ٹیکساس میں بھی ایک آدمی کو اسی جرم میں جیل کی ہوا کھانی پڑے۔ان واقعات سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں بھی اس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے متعدد امریکی ریاستوں نے قانون سازی کی ہے جس میں گینڈے کے سینگ کی فروخت کو جرم قرار دیا گیا ہے اور اس دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزا تجویز کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر