حلقہ پی پی 196میں سنگین بے ضابطگیاں، موبائل فون کا استعمال جاری، ووٹ دکھا کر کاسٹ کیے جا رہے ہیں

حلقہ پی پی 196میں سنگین بے ضابطگیاں، موبائل فون کا استعمال جاری، ووٹ دکھا کر ...
حلقہ پی پی 196میں سنگین بے ضابطگیاں، موبائل فون کا استعمال جاری، ووٹ دکھا کر کاسٹ کیے جا رہے ہیں

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ پی پی 196کے ضمنی الیکشن میں انتخابی قواعد و ضوابط کی سنگین بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں، حلقے کے پولنگ سٹیشن نمبر 14میں ووٹرز اپنے ووٹ دکھا دکھا کر کاسٹ کر رہے ہیں جبکہ پابندی کے باوجود موبائل فون کا استعمال بھی کھلے عام کیا جا رہا ہے۔ان خلاف ورزیوں پر انتخابی عملے کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔بتایا جا رہا ہے کہ ووٹرپولنگ سٹیشن میں موجود اپنے امیدوارپولنگ ایجنٹ کو دکھا کر ووٹ ڈال رہے ہیں اور ووٹرز اور امیدواروں کے انتخابی ایجنٹ کھلے عام موبائل فون کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : ملتان /اہم خبریں