دبئی میں ایگزیکٹ کا دفتر دوسال سے بند ،کبھی نہیں کھولا گیا:خلیجی اخبار

دبئی میں ایگزیکٹ کا دفتر دوسال سے بند ،کبھی نہیں کھولا گیا:خلیجی اخبار
دبئی میں ایگزیکٹ کا دفتر دوسال سے بند ،کبھی نہیں کھولا گیا:خلیجی اخبار

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی اخبار کا کہناہے کہ دبئی میں ایگزیکٹ کا دفتر دو سال سے بند پڑ ا ہے اوردو سال سے یہا ں کوئی بھی نہیں آیاہے ۔خلیج ٹائمز میں کہا گیا ہے کہ بزنس ڈائریکٹری میں ایگزیکٹ کے د بئی میں تین دفاتر کے پتے دیے گئے ہیں جبکہ دوفاتر کا کوئی وجود نہیں ہے لیکن میڈیا سٹی میں ایک دفتر موجود ہے جو کہ دو سال سے بند ہے ۔

دفترا کے چوکیدار کا کہناہے کہ یہ دفتر دو سال سے بند ہے اور دو سالوںمیں یہاں کبھی مالک نہیں آیا اور نہ ہی یہ دفتر کبھی کھولا گیاہے لیکن یہاں کبھی کبھار کوئیر آجا تاہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ایگزیکٹ کمپنی کی ملکیت دبئی رجسٹرڈ ایگزیکٹ ایل ایل سی نامی کمپنی کے پاس ہے لیکن اب عرب اخبار نے یہ حیران کن انکشاف کر دیاہے کہ ایگزیکٹ کے ایل ایل سی کے در حقیقت دبئی میں کوئی آپریشن نہیں بلکہ صرف ایک چھوٹا سا دفتر ہے جو کہ دوسال سے خالی پڑاہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں