ایگزیکٹ کے چھ افسران ایف آئی اے کے دفتر بیان ریکارڈ کروانے پہنچ گئے

ایگزیکٹ کے چھ افسران ایف آئی اے کے دفتر بیان ریکارڈ کروانے پہنچ گئے
ایگزیکٹ کے چھ افسران ایف آئی اے کے دفتر بیان ریکارڈ کروانے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹ کمپنی کے چھ افسران ایف آئی اے کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروانے آنے والے ایگزیکٹ کے افسران میں ،ریجنل ہیڈ ایڈمن جمیل احمد،سیکیورٹی منیجر محمدیونس ،اسٹنٹ منیجر ایچ آر عابد خان ،آئی ٹی منیجر احمد نیاز ،سمیت چھ افسران شامل ہیں ۔ایف آئی اے سینئر افسران طاہر او رتنویر او ر ڈپٹی ڈائریکٹر کا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں ۔
اس سے قبل ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے دفتر سے قبضہ میںلیے گئے کمپیوٹر سے اہم شواہد ملے ہیں اور اس کی بنیاد پر گرفتاریا ںبھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔