غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس عدالت نے آصف زردار ی کو پیشی سے مکمل استثنیٰ دے دیا

غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس عدالت نے آصف زردار ی کو پیشی سے مکمل استثنیٰ دے ...
غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس عدالت نے آصف زردار ی کو پیشی سے مکمل استثنیٰ دے دیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر زرداری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اس دوران آصف زرداری کے وکیل نے عدالت سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے حاضری سے مکمل استثنیٰ کی دخواست کی جسے احتساب عدالت کے فاضل جج خالد محمود انجھانے نے آصف زرداری کو حاضری سے مکمل استثنیٰ دیتے ہوئے ریفرنس 2جون تک ملتوی کر دیااور عدالت میں آئندہ دو جون کو ہونی والی پیشی میں سرکاری گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں