نوازشریف کا دورہ کرغرستان ،پاکستان اور کرغزستان کے درمیان انسداد منشیات اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

نوازشریف کا دورہ کرغرستان ،پاکستان اور کرغزستان کے درمیان انسداد منشیات اور ...
نوازشریف کا دورہ کرغرستان ،پاکستان اور کرغزستان کے درمیان انسداد منشیات اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

  

بشلک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم کر غزستان نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنانے اور دوستی کے رشتے کو سٹریٹیجک تعاون میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون اور انسداد منشیات میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان اور کر غزستان کے سیاسی اور دفاعی شعبوں میں تعلقات ہیں اور دونوں ملک تعلقات کو مزید بہتربنانا چاہتے ہیں اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں ۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ دونوں ممالک گہری دوستی کے تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں ،پاکستان او ر کرغزستان کے ساتھ معاشی تعلقات بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی کرغرستان آمد پر کرغزستان کے وزیراعظم نے نوازشریف کا شاندار استقبال کیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔

دونوں ہم منصبوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ا س موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ ترقی کیلئے کرغزستان کی عوام کی پختہ سوچ قابل ستائش ہے اور کرغزستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کو سراہتے ہیں ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ دونوں ملک خطے میں امن استحکام اور خوشحالی کیلئے کوشاںہیں ،دونوں ملک مشترکہ مذہبی اور ثقافتی ورثے کے حامل ہیں۔

مزید : قومی /Headlines