علی گیلانی اور ان کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں: پاکستان

علی گیلانی اور ان کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں: پاکستان
علی گیلانی اور ان کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں: پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان نے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی صاحبزادی کی شدید علالت پر ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کی صاحبزادی کی شدید علالت کا علم ہوا ہے، پاکستان کو ان کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش ہے، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ حکومت پاکستان اور اس کے عوام کو سید علی گیلانی کے ساتھ ہمدردی ہے جو بھارتی حکومت کی طرف سے عائد سفری پابندیوں کے باعث اپنی صاحبزادی کو دیکھنے جدہ نہیں جا سکتے۔
 حکومت پاکستان سید علی گیلانی اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ ایک انسانی مسئلہ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -