سانحہ صفورا میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں :ڈی جی رینجرز

سانحہ صفورا میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں :ڈی جی رینجرز
سانحہ صفورا میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں :ڈی جی رینجرز

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرزسندھ نے کہاہے کہ سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیاہے اور سانحہ صفورا میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہاہے کہ سانحہ صفورا کا ایک ملزم پہلے بھی گرفتار ہواچکاہے اور عدالت سے رہا ہوگیاتھا اور اب ہم یہ تحقیقات کر رہے ہیں ملزم عدالت سے رہا کیسے ہو ا او ر اگر یہ رہا نہ ہوتا تو سانحہ صفوراپیش نہ آتا ۔

ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ سانحہ صفورا کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران شامل ہیں ۔

ڈی جی رینجر ز کا کہنا تھا کہ کرا چی میں امن قائم کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور کراچی میں 13فیصد کرائم فرقہ وارانہ ہے جبکہ 17فیصد سٹریٹ کرائم ہے اور 70فیصدکرائم آپسی جھگڑے اور تنازعات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے ۔

مزید : کراچی