خطبہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے جرم میں امام مسجد کوپانچ سال قید

خطبہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے جرم میں امام مسجد کوپانچ سال قید
 خطبہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے جرم میں امام مسجد کوپانچ سال قید

  

لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امام مسجد کو جمعہ کے خطبہ کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرتین کے جج ہارون لطیف نے سزا سنائی۔

 ملزم مولانا ابوبکر کا تعلق لاہور کے نواحی علاقے کوٹ رادھاکشن سے ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق امام مسجد نے ایک اجتماع کے دوران فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز تقریر کی۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

 امام مسجد ابوبکر نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور ان کے وکیل نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سزا سنادی ۔

مزید : لاہور