وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار گھر جاتے ہوئے قتل

وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار گھر جاتے ہوئے قتل
 وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار گھر جاتے ہوئے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق ایک بچی کا باپ ایلیٹ فورس کا 30 سالہ اہلکار محمد ابراہیم جاتی عمرہ کی سکیورٹی پر مامور تھا۔ گزشتہ رات وہ ڈیوٹی سے فارغ ہوکر موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ جیابگا کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔ محمد ابراہیم فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا اور چند ہی لمحوں میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اورقانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزید :

جرم و انصاف -