ایگزیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے ’بول‘ لانے کا مقصد بتادیا

ایگزیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے ’بول‘ لانے کا مقصد بتادیا
ایگزیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے ’بول‘ لانے کا مقصد بتادیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایگزیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو شعیب احمد بھٹی نے کہاہے کہ گھر گھر پیغام پہنچانے کے لیے ’بول ‘ لانے کا فیصلہ کیا، کمپنی کی ملکیت 20 بلین  ڈالر سے زائد ہے اور ملک میں بیٹھ کر ہی کام کرتے ہیں ۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں شعیب احمد بھٹی نے رسمی انداز میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ بول کے راستے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ، ایک کروڑ بچے کوبہترین تعلیم دیناچاہتے ہیں اور اس کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے دوطریقے موجود تھے ۔

ایک طریقہ یہ تھا کہ مختلف چینلز پر اشتہارات چلائے جائیں لیکن جتنے پیسے مانگے گئے ، اتنے میں چینل بن جاتاہے تو فیصلہ کیاکہ اپنا چینل لائیں اور چینل چلانے کے ساتھ ساتھ پیغام بھی پہنچاتے رہیں گے ۔

اُنہوں نے کہاکہ کامران ، اظہر عباس، شعیب احمد بھٹی اور وقاص آپس میں بیٹھے اور چینل لانے کافیصلہ کیا جو ایک پالیسی کے تحت کام کرے گا۔

مزید : کراچی