فیس بک نے دنیا بھر میں ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے دنیا بھر میں ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرادیا
فیس بک نے دنیا بھر میں ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرادیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے میسنجر کے لیے متعارف کرائے گئے ویڈیو کالنگ فیچر  کا  دنیا بھر تک پھیلاﺅمکمل کرنے  کااعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد اب فیس بک نے اعلان کیاہے کہ یہ سہولت تقریباً دنیا بھر میں فراہم کردی گئی تاہم چند ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک یہ سہولت فعال نہیں ہوسکی اور تاخیر کی وجہ ویڈیو کی کوالٹی میں بہتری لانے کیلئے جاری کوشش ہے ۔

ویڈیو کالنگ فیچر کو دنیا بھر میں پھیلانے کو فیس بک کی بڑی کامیابی قراردیاجارہاہے کیونکہ ابتدائی طورپر ویڈیو کالنگ فیچر صرف اٹھارہ ممالک میں متعارف کرایاگیاتھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی