عوامی تحریک کا جے آئی ٹی رپورٹ کو ماننے سے انکار،کل سے ملک گیر احتجاج کااعلان

عوامی تحریک کا جے آئی ٹی رپورٹ کو ماننے سے انکار،کل سے ملک گیر احتجاج ...
عوامی تحریک کا جے آئی ٹی رپورٹ کو ماننے سے انکار،کل سے ملک گیر احتجاج کااعلان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ حکمران قاتلوں کو تحفظ دینے لگے ہوئے ہیں اور اگر حکمران بے گناہ ہیں تو رپورٹ کو شائع کیا جائے ،عوامی تحریک جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار بھی کردیاہے ۔

رحیق عباسی کا کہناتھا کہ ہمار ا احتجاج ظلم اور تکبر کیخلاف ہو گا جو حکومت جاری رکھے ہوئے ہے ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور غیر جانبدار جے آئی ٹی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو پانچ پانچ سال کی قید سنائی گئی ہے ،کارکنوں پر مقدمات ختم کر کے فوری رہا کیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کے کارکنوں کو گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیاہے اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیاہے ۔انہو ںنے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کی جانبدار رپورٹ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کر یں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں