سرفراز آرہے تھے کراچی سے لاہور کہ دھوکہ دے گئی پرواز،چھ گھنٹے انتظار میں ایئرپورٹ پر گزارنا پڑ گئے

سرفراز آرہے تھے کراچی سے لاہور کہ دھوکہ دے گئی پرواز،چھ گھنٹے انتظار میں ...
سرفراز آرہے تھے کراچی سے لاہور کہ دھوکہ دے گئی پرواز،چھ گھنٹے انتظار میں ایئرپورٹ پر گزارنا پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد کراچی سے لاہور آنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کی فلائٹ دھوکہ دے گئی اور انہیں چھ گھنٹے ایئرپورٹ پر انتظار کر نا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی فلائٹ نے صبح چھ بجے کراچی سے روانہ ہونا تھا لیکن وہ چھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس کے باعث سرفراز احمد کو ایئرپورٹ پر ایک لمبا انتظار کرنا پڑ گیا ۔سرفراز احمد زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کیلئے کراچی کے لاہور آرہے تھے جو کل قذافی سٹیڈیم میں ہونے جا رہاہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ قار یونس کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کیلئے کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر انتطار کرنا پڑا تھا ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -