شراب کیس، پولیس 23 سال تک کیس کا چالان پیش نہ کر سکی

شراب کیس، پولیس 23 سال تک کیس کا چالان پیش نہ کر سکی
شراب کیس، پولیس 23 سال تک کیس کا چالان پیش نہ کر سکی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس 23 برس تک مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر احمد نے 23 سال قبل درج ہونے والے ا یک بوتل شراب رکھنے کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہر ٹاﺅن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ مقدمے میں ملوث تنویر احمد کی عبوری ضمانت میں یکم جون تک توسیع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاﺅن پولیس نے 23 سال قبل تنویر احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا کہ اس کے قبضے سے ایک بوتل شراب برآمد ہوئی تھی تاہم پولیس تاحال اس مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکی جس کی وجہ سے مقدمہ لٹک کررہ گیا۔

مزید : لاہور