انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے چاروں ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے چاروں ملزمان کو 14روزہ جسمانی ...
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے چاروں ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت میںسانحہ صفورا میں ملوث 4ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطاق پولیس کی جانب سے سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار ملزمان کو پولیس مقابلہ ،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھے کے الزام میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا لیکن سانحہ صفورا کے الزا م میں عدالت میں تاحال پیش نہیں کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عدالت سے ملزمان کے ایک مہینے کے ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان سے ابھی بہت زیادہ تفتیش باقی ہے جسے مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ درکار ہو گا تاہم عدالت نے چاروں ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

سانحہ صفور کے الزام یں تاحال پیش نہیں کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں