پی آئی اے کے فضائی میزبان کو زیرجامہ میں پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس سمگل کرنے پر قید

پی آئی اے کے فضائی میزبان کو زیرجامہ میں پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس سمگل کرنے ...
پی آئی اے کے فضائی میزبان کو زیرجامہ میں پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس سمگل کرنے پر قید

  

اسلام آباد، لندن (آئی این پی) لندن کی عدالت نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے فضائی میزبان کو زیرجامے میں 26 پاسپورٹس سمگل کرنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

 غیر ملکی اخبار کے مطابق شوکت چیمہ کو برمنگھم میں اسوقت گرفتارکیا گیا جب انکے زیر جامے کی خفیہ جیب سے 26 پاسپورٹ اور 37 پاسپورٹس کے ڈیٹا پیجز برآمد ہوئے،اسکے علاوہ انکے زیرجامے کے خفیہ حصوں سے 13 ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ چیمہ پاکستانی ایئر لائن کے لئے 40 سال سے کام کر رہے ہیں۔ برآمد ہونیوالے پاسپورٹس اور دیگر ڈاکومنٹس کا تعلق یورپ اور دیگر مغربی ممالک سے ہے۔

مزید : اسلام آباد