دوہری شہریت کیس، سندھ ہائیکوٹ نے رحمان ملک کو نوٹس جاری کر دیا

دوہری شہریت کیس، سندھ ہائیکوٹ نے رحمان ملک کو نوٹس جاری کر دیا
دوہری شہریت کیس، سندھ ہائیکوٹ نے رحمان ملک کو نوٹس جاری کر دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے رحمن ملک کی دہری شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ہے،سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کی تھی کہ دہری شہریت کیس میں ماتحت عدالت نے رحمن ملک کو بری کردیاتھا لیکن اس کارروائی میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا جبکہ رحمن ملک نے اپنے حلف نامے کے اندراج سے انحراف کیا۔درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔عدالت نے رحمن ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

مزید : کراچی