کراچی سے دبئی جانیوالے نیٹو کنٹینرز سے فوجی سامان چوری

کراچی سے دبئی جانیوالے نیٹو کنٹینرز سے فوجی سامان چوری
کراچی سے دبئی جانیوالے نیٹو کنٹینرز سے فوجی سامان چوری

  

کراچی (ویب ڈیسک) افغانستان سے براستہ کراچی دبئی جانے والے نیٹو کنٹینرز سے فوجی ساز و سامان چوری کرلیا گیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کے مطابق کراچی پورٹ پر معائنے کے دوران چوری کا انکشاف ہوا۔ کسٹمز ٹرانزٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیٹو کے 21 کنٹینر قبضے میں لے لئے ہیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق نیٹو کنٹینروں سے سامان چوری کرکے کچھ میں لکڑی بھردی گئی۔ کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے چند دنوں قبل لاپتہ ہونے والے 17 کنٹینر سندھ بلوچستان کے بارڈر ایریا سے برآمد کرلئے۔ اس سلسلے میں کسٹم کلکٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دنوں قبل جلال آباد افغانستان سے امریکہ جانیوالے 17 کنٹینر کراچی پورٹ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

مزید : کراچی